ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / طوفان میں پھنسے 38؍ہندوستانی وطن پہنچے

طوفان میں پھنسے 38؍ہندوستانی وطن پہنچے

Fri, 08 Jun 2018 11:25:55    S.O. News Service

پوربندر (گجرات)،7؍جون (ایس او نیوز؍ یو این آئی) یمن میں آئے طوفان میکینو کے سبب وہاں کے سوکوترا جزیرہ پر 10؍ دنوں تک پھنسے رہے ہندوستانی نژاد38؍لوگوں کو بچانے کی کامیاب مہم کے بعدآج ہندستانی بحریہ کا جہاز سنیناانہیں لے کر گجرات کے پوربندر ساحل پر پہنچا۔ ریاست میں محکمہ دفاع کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل منیشا اوجھا نے بتایا کہ ایک پیغام کے بعد خلیج عدن سے سوکوترا کی طرف بھیجے گئے جہاز سنینا نے کامیاب مہم کے دوران 3؍جون کی صبح سویرے ان لوگوں کو بچایا تھا۔ انہیں لے کر یہ جہاز بحفاظت آج صبح نو بجے پوربندر میں بحریہ کی بندرگاہ پر پہنچا۔تمام خانہ پوری مکمل کرنے کے بعد انہیں ان کے گھروں تک پہنچانے کے لئے پولیس کو سونپ دیا گیا۔ خیال رہے کہ عمان اور یمن میں25؍مئی کو آئے اس طوفان کے سبب کئی ہندوستانیوں کے لاپتہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا۔


Share: